غیرت کے نام پر باپ نے کلہاڑی کے وار کرکے بیٹی قتل کردی

غیرت کے نام پر باپ نے کلہاڑی کے وار کرکے بیٹی قتل کردی
 غیرت کے نام پر باپ نے کلہاڑی کے وار کرکے بیٹی قتل کردی

  

وہاڑی(ویب ڈیسک) باپ نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی جوان سالہ کنواری بیٹی کو کلہاڑے کے وار کرکے قتل کردیا، 22 سالہ مقتولہ آسیہ بی بی موقع پر جاں بحق، قاتل والد آلہ قتل سمیت تھانہ ساہیوکا میں خود پیش ہوگیا جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر 36 کے بی کے کے رہائشی محمد اسماعیل ولد عبدالخالق ماچھی نے گزشتہ دن 11 بجے گھر میں موجوداپنی 22 سالہ نوجوان غیر شادی شدہ بیٹی آسیہ کو کلہاڑے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا، گلہ پر کاری ضربیں لگنے کی وجہ سے آسیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

قاتل والد آلہ قتل کلہاڑے سمیت تھانہ ساہوکا پہنچ گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ساہوکا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کے بعد لڑکی کی لاش ورثاءکے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -