چیف جسٹس نے جسٹس دوست محمد سے تقریر کا متن نہیں منگوایا: رجسٹرار سپریم کورٹ کا وضاحتی خط

چیف جسٹس نے جسٹس دوست محمد سے تقریر کا متن نہیں منگوایا: رجسٹرار سپریم کورٹ ...
چیف جسٹس نے جسٹس دوست محمد سے تقریر کا متن نہیں منگوایا: رجسٹرار سپریم کورٹ کا وضاحتی خط

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے سبکدوش ہونے والے فاضل جج جسٹس دوست محمد خان سے فل کورٹ ریفرنس کیلئے تقریر کا متن منگوانے کی تردید کردی، رجسٹرار پشاو رہائیکورٹ کو ایک اور وضاحتی خط میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس دوست محمد سے تقریر کی کاپی کبھی نہیں منگوائی، عدلیہ کے تمام جج قابل احترام اور آزاد ہوتے ہیں اس لئے ایسا ہونا ناممکن ہے، جسٹس دوست محمد خان سے تقریر کا متن منگوانے کا تاثر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -