خیبرپختونخوا میں 51 فیصد لڑکیاں سکول جانے سے محروم

خیبرپختونخوا میں 51 فیصد لڑکیاں سکول جانے سے محروم
خیبرپختونخوا میں 51 فیصد لڑکیاں سکول جانے سے محروم

  

پشاور(آئی این پی) غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے شعبہ تعلیم کے حوالے سے پیش کی گئی ایک رپورٹ پیش میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ صوبے بھر میں 51 فیصد لڑکیاں سکول نہیں جاتیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹ کے مطابق الف اعلان نامی تنظیم کی اس رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں 5 برسوں کی تعلیمی چیلنجز اور اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ،اس رپورٹ کی تقریب رونمائی میں تعلیم کے وزیر محمد عاطف خان اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔رپورٹ میں پاکستان ایجوکیشن سٹیٹ سٹکس کے 16-2015 کے اعداد و شمار کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں لڑکیاں زیادہ نقصان میں ہیں اور 51 فیصد لڑکیاں اسکول نہیں جاتی۔

رپورٹ میں صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سکولوں میں کلاس رومز، چار دیواری، پینے کا پانی اور واش رومز سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر 30 ارب روپے خرچ کیے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -