اصل طاقت عوام کی ہے: چیف جسٹس، ڈٹ کر کام کرنا، جے آئی ٹی سربراہ کو نصیحت

اصل طاقت عوام کی ہے: چیف جسٹس، ڈٹ کر کام کرنا، جے آئی ٹی سربراہ کو نصیحت
اصل طاقت عوام کی ہے: چیف جسٹس، ڈٹ کر کام کرنا، جے آئی ٹی سربراہ کو نصیحت

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے استفسار کیا کہ ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کہاں ہیں تو آئی جی سندھ نے ساتھ بیٹھے افسر کی طرف اشارہ کیا کہ یہ میرے ساتھ موجود ہیں۔ چیف جسٹس انہیں دیکھ کر مسکرادئیے اور کہا آپ تو میرے جیسے ہی ہیں لیکن کیا تگڑے بھی ہیں، آپ کو ذمہ داری دے رہے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چیف جسٹس اس کے ساتھ ہاتھ اور بازو سے مضبوط ہونے کا بھی اشارہ کیا کہ ڈٹ کر کام کرنا۔ عدالت میں بیٹھے افراد مسکرائے تو چیف جسٹس نے کہا مطلب تھا جسمانی طور پر میرے جیسے ہی ہیں مگرکام ڈٹ کر ہونا چاہیے۔ راﺅ انوار نے دوران سماعت آغاز میں کہا کہ میں بے گناہ ہوں جبکہ اوکاﺅنٹس کا معاملہ آیا تو راﺅ انوار فوراً بولے اکاﺅنٹس کھولنے سے سیلری ملے گی؟ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا عدالت نے ملک کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہونا ثابت کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کے الفاظ کیلئے مشکور ہیں، اصل طاقت عوام کی ہے۔

ایک بار مارشل نے فیصلہ دیاتو کہا گیا کہ اس پر عمل کون کرائے گا، مارشل نے جواب دیا اس ملک کے عوام عملدرآمد کرائیں گے، پاکستان میں بھی عوام کی طاقت ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -