نواز شریف عدالت میں اخبار پڑھتے رہے، مشاہد حسین بھی پہنچے

نواز شریف عدالت میں اخبار پڑھتے رہے، مشاہد حسین بھی پہنچے
نواز شریف عدالت میں اخبار پڑھتے رہے، مشاہد حسین بھی پہنچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کمرہ عدالت میں انگریزی اخبار کا مطالعہ کرتے رہے، جو بطور خاص سینیٹر مشاہد حسین ان کیلئے لے کر آئے تھے۔ سینیٹر مشاہد حسین بھی پہلی بار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت پہنچے تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ دنیا کے مطابق کمرہ عدالت میں سینیٹر پرویز رشید عقبی نشست پر بیٹھے نوٹس لیتے رہے، اس موقع پر نوازشریف نے اپنے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں استثنیٰ کی درخواست دائر کریں کیونکہ میں اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتا ہوں، وکلا نے استفسار کیا آپ کب لندن جانا چاہیں گے تو نواز شریف نے کہا اگر چھٹی کی درخواست کل ہی منظو رہوجاتی ہے تو اس وقت لندن روانہ ہوجاﺅں گا۔

اس موقع پر مریم نے وکلا سے کہا آپ درخواست میں اس بات کا ذکر کریں کہ بیگم کلثوم کی مزید ایک سرجری ہونی ہے جس کا فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے ،اس لئے ان کا لندن جانا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے کی نسبت کارکن طارق فضل چودھری کی قیادت میں زیادہ تعداد میں احتساب عدالت پہنچے۔