واجد ضیا کی بات پتھر پر لکیر نہیں:عدالت
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی متفرق درخواست کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پاناما کیس کی تفتیش کرنیوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربرا ہ واجد ضیا کی بات پتھر پر لکیر نہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ملزموں کو معصوم یا قصور وار ٹھہرانا عدالت کا اختیار ہے ، اس حوالے سے وہ نہ کوئی رائے دے سکتے ہیں نہ ہی پراسیکیوٹر کو ایسا سوال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے ٹرائل کورٹ کا اختیار واضح کر دیا ہے۔احتساب عدالت گواہ کے بیان پر من و عن عمل کرنے کی پابند نہیں۔
عدالت کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل مواد کو قانون کے مطابق پرکھنے اور کسی فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر اپنی رائے قائم کرے ،اس لیے ملزموں کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل مواد کو قانون کے مطابق نہیں دیکھے گی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے دوران نواز شریف کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔