میں آئین پرشب خون مارنےوالاشخص نہیں،جوڈیشل مارشل لا ءکا مطلب ہے ، عدالتیں ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائیں، شیخ رشید نے وضاحتی ویڈ یوپیغام جاری کردیا

میں آئین پرشب خون مارنےوالاشخص نہیں،جوڈیشل مارشل لا ءکا مطلب ہے ، عدالتیں ...
میں آئین پرشب خون مارنےوالاشخص نہیں،جوڈیشل مارشل لا ءکا مطلب ہے ، عدالتیں ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائیں، شیخ رشید نے وضاحتی ویڈ یوپیغام جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جوڈیشل مارشل لاءکے حوالے سے اپنا وضاحتی ویڈیو بیان جاری کردیا ہے ان کا کہناتھا کہ جوڈیشل مارشل لا کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس صاحب 90 یا 120 دن کیلئے شفاف نگراں حکومت کا انتخاب کریںتاکہ اس ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ کیپٹن(ر) صفدرسمجھتے ہیں میں نے آئین توڑنے یابغاوت کی بات کی تو انہوں نے بغاوت کالفظ پروٹوکول کی 21 گاڑیوں میں سیکھاہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ میں آئین پرشب خون مارنےوالاشخص نہیں،کیپٹن(ر) صفدر نے 9 ارب روپے نکلوائے،چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر نیب میں درخواست دیدی ہے،انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں نہ میرے غیرملکی اثاثے ہیں،میں روندونہیں جو روتاپھروں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -