دل کے سکون اور لاعلاج ڈپریشن سے نجات کے لئے رسول اللہﷺ کا وہ نسخہ جس کے لئے کسی روحانی وظیفے کی ضرورت نہیں
ہمارے بہت سے بہن بھائی وظائف مانگتے ہیں کہ انہیں کوئی ایسا وظیفہ بتایا جائے جس کی وجہ سے ان کے روگ ختم ہوجائے اور دل کو سکون انہیں مل جائے ۔میں انہیں سب سے پہلے یہ بات سمجھاتا ہوں کہ وہ روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کیا کریں تو انشا اللہ ان کے سارے غم خوشیوں اور تکلیفیں راحتوں میں بدل جائیں گی ۔
ارشاد باری تعالی ہے: اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب ’’آگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر سے ہے۔‘‘ (الرعد28)
ہمارے آقا دوعالم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے ”قرآن مجید پڑھنے والوں پر اللہ تعالی کی سکینت نازل ہوتی ہے۔“ (مسلم) ،سکینت سکون سے متعلق ہے ۔ایسی سکینت جو روح کو سرشار کردیتی اور جسموں کو تازگی دیتی ہے ۔روحانی طور پر بیمار انسان کا دل سب سے پہلے مردہ اور رنجیدہ ہوتا ہے۔لہٰذا قرآن مجید کی بکثرت تلاوت دل کی تمام بیماریوں کے لئے صحت بخش ہے۔
۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com