راؤ انوار کو کچھ دیر بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

راؤ انوار کو کچھ دیر بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان
راؤ انوار کو کچھ دیر بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار راؤ انوار کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

معطل ایس ایس پی راؤ انوار کل اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہیں عدالتی حکم پر گرفتا کیا گیا جس کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم راؤ انوار کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نقیب قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کریں گے۔

عابد قائم خانی کے مطابق راؤ انوار کو پہلے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت اس کے بعد اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو اس دوران ڈی ایس پی قمر احمد سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے راؤ انوار کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی نے عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ راؤ انوارکو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے لہٰذا ملزم اگلی سماعت پر پیش کردیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ راؤ انوار کو یہاں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کےلئے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -