سعودی شہری کو واٹس اپ پر ویڈیو موصول، کھول کر دیکھی تو ایک شادی میں اس کی بیگم ایسا کام کرتے نظر آگئی کہ فوراً طلاق دے دی، بیگم ایسا کیا کام کر رہی تھی ؟ جان کر آپ بھی اس انجام پر دنگ رہ جائیں گے

سعودی شہری کو واٹس اپ پر ویڈیو موصول، کھول کر دیکھی تو ایک شادی میں اس کی بیگم ...
سعودی شہری کو واٹس اپ پر ویڈیو موصول، کھول کر دیکھی تو ایک شادی میں اس کی بیگم ایسا کام کرتے نظر آگئی کہ فوراً طلاق دے دی، بیگم ایسا کیا کام کر رہی تھی ؟ جان کر آپ بھی اس انجام پر دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ایک شخص نے اس وقت اپنی بیوی کو چھوڑ دیا جب اس کی بیوی کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ رواں ہفتے اس واقعے کے بارے میں ایک سعودی وکیل محمد الجذلانی کی جانب سے ٹوئٹر پر آواز اٹھائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایک جاننے والی خاتون کو اس وقت طلاق ہوگئی جب اس کے شوہر کو واٹس ایپ پر اپنی بیوی کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیو موصول ہوئی ۔ مذکورہ خاتون کی ویڈیو اس کی اجازت کے بغیر بنائی گئی، اسے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کی ویڈیو بنائی جارہی ہے۔
محمد الجذلانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی والدہ نے نے انہیں بتایا کہ ہماری ایک رشتہ دار خاتون کو اس کے شوہر نے واٹس ایپ پر اس کی رقص کی ویڈیو موصول ہونے کے بعد طلاق دے دی ہے۔ شادی میں شریک کسی خاتون نے خفیہ طور پر اس کی رقص کی ویڈیو بنائی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر لیک کردیا، اس طرح کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ ” اس واقعے میں وہ خاتون مجرم ہے جس نے بیچاری بیوی کی ویڈیو اس کی اجازت کے بغیر بنائی اور وہ شوہر بھی برابر کا قصور وار ہے جس نے بے انصافی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کو طلاق دی ، حالانکہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا‘۔


محمد الجذلانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ خبر سعودی عرب میں موضوع بحث بن چکی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔




ٹوئٹر پر کچھ لوگوں نے اس عورت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس نے بیوی کی خفیہ ویڈیو بنائی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے غصیلے شوہر پر ناراضی کا اظہار کیا جبکہ بعض لوگ شوہر کی حمایت کرتے بھی نظر آئے۔

مزید :

عرب دنیا -