گزشتہ روز شاندار فتح کے بعد فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے ہر دل عزیز کپتان ڈیرن سیمی کو جرما نہ ہو گیا کیونکہ ۔۔۔پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے افسوسناک خبر آگئی

گزشتہ روز شاندار فتح کے بعد فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے ہر دل عزیز کپتان ...
گزشتہ روز شاندار فتح کے بعد فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے ہر دل عزیز کپتان ڈیرن سیمی کو جرما نہ ہو گیا کیونکہ ۔۔۔پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل میں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی ڈیرن سیمی کو جرمانہ ہو گیا ۔پشاور زلمی کے کپتان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والا میچ مقررہ وقت پر ختم نہ ہونے پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کو جرمانہ ہوا ۔ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ ہوا جبکہ سرفرازاحمد کو میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ ہوا۔واضح رہے کہ سلو اوور ریٹ کا جرمانہ اس صورت میں ہوتا ہے جب گیند بازی کرنے والی ٹیم مقررہ وقت سے زیادہ وقت لے ۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اس حوالے سے ایک ہی قانون ہے کہ اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت کے اندر دو اوورز شارٹ ہو تو اسے ”مائنر اوور ریٹ اوفنس“کہتے ہیں لیکن اگر کوئی ٹیم دو اوورز سے زیادہ شارٹ ہو تو اسے ”سیریس اوور ریٹ اوفنس“تصور کیا جا تا ہے اور اس صورت میں جرمانہ بھی زیادہ ہوتا ہے ۔

مزید :

قومی -