نقیب اللہ قتل کیس:سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نقیب اللہ قتل کیس:سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ...
نقیب اللہ قتل کیس:سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل کے ملزم راﺅ انوار کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشتگردی عدالت لایا گیا اور سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا،مقدمہ کی سماعت بند کمرے میں کی گئی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا چالان پہلے ہی جمع کرا دیا گیا ہے،راﺅ انوار کی جان کو خطرہ ہے، اس کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بار بار عدالت لانا اور لے جانا ممکن نہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 30 روز ہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔
اے ٹی سی کے جج نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو21 اپریل تک 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ملزم کو 21 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔