امریکا میں برفانی طوفان، 10 لاکھ لوگ بجلی سے محروم، 4 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں

امریکا میں برفانی طوفان، 10 لاکھ لوگ بجلی سے محروم، 4 ہزار پروازیں منسوخ کردی ...
امریکا میں برفانی طوفان، 10 لاکھ لوگ بجلی سے محروم، 4 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں

  

نیویارک (ڈیلی ویب ڈیسک) امریکا کی مشرقی اور شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث4000سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیںاور شمال مغربی علاقے ورجینیا میں دس لاکھ صارفین بجلی سے محرو م ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، نیویارک اور بوسٹن میں شدید برف پڑ رہی ہے ، نیو یارک میں سنو ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ برفباری کے باعث واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ میں سکول اور سرکاری دفاتر بند کرنا پڑ گئے ہیں۔ ایئر لائنز نے شمال مغربی ورجینیا میں 4000سے زائد پروازیں منسوخ کردی ہیں، دس لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات نے نارتھ کیرولینا سے میساچیوسٹس کے درمیان طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے جس میں چھ کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوں گے۔نارتھ ایسٹرن نامی طوفان بحیرہ اوقیانوس سے شروع ہوا جو ورجینیا اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے جمعرات کے روز بوسٹن، میساچیوسٹس میں ختم ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی نیو جرسی، جنوب مشرقی نیویارک اور جنوب مغربی کنیکٹی کٹ کے وسیع علاقے پر برف کی 18 انچ چادر بچھ جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -ماحولیات -