”پاک فوج نے ہمارے لیے جو کام کیا ۔۔۔“فتح کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ہر پاکستانی کے دل کی بات کہہ دی

”پاک فوج نے ہمارے لیے جو کام کیا ۔۔۔“فتح کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید ...
”پاک فوج نے ہمارے لیے جو کام کیا ۔۔۔“فتح کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ہر پاکستانی کے دل کی بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل لاہور میں خوب بارش ہوئی جس کے باعث قذافی سٹیڈیم کی گراﺅنڈ بھی گیلی ہو گئی تھی اور میچ بظاہر نہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن ایسے میں پاک فوج نے نا ممکن کو ممکن کردکھا اور چند ہی گھنٹوں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد سے گراﺅنڈ کو اس حد تک خشک کردیا کہ با آسانی میچ ہو سکے ۔پاک فوج کی اس شاندار کاوش پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی شکریہ ادا کردیا ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے چند تصا ویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹرز گراﺅنڈ کو خشک کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز سے پشاور زلمی کا میچ ممکن بنانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بارش اور گیلی آوٹ فیلڈ کے باوجود پاک فوج کی کوششوں سے میچ کے لیے کنڈیشنز بہتر ہو گئیں ۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ اتنے کم وقت میں گراﺅنڈ کو میچ کے لیے تیار کرنا آسان کام نہیں تھا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -