سپریم کورٹ کا سندھ بینک کو نجی بینک میں ضم کرنے پر ازخود نوٹس، امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کا سندھ بینک کو نجی بینک میں ضم کرنے پر ازخود نوٹس، امریکی ...
سپریم کورٹ کا سندھ بینک کو نجی بینک میں ضم کرنے پر ازخود نوٹس، امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ بینک کونجی بینک میں ضم کرنے کے معاملے پرازخودنوٹس لے لیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کونوٹس جاری کردیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے سندھ بینک کو نجی بینک میں ضم کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخودنوٹس میڈیارپورٹس پرلیاہے ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی،چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ 28 مارچ کوسماعت کرےگا،عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -