پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کا عجمان میں اہم اجلاس

پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کا عجمان میں اہم اجلاس
پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کا عجمان میں اہم اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)امسال 2018ءمیں انعقاد پذیر ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی حیران کن انتخابی نتائج حاصل کرے گی۔ پیپلزپارٹی کا ورکر، سپورٹر اور ووٹر پاکستان کے کونے کونے میں موجود ہے اور اپنی جگہ پکا ہے۔ لاکھ کوششوں کے بعد بھی پیپلزپارٹی کے جیالے کو اس مقصد سے نہیں ہٹیا جاسکتا اور نہ ہی ووٹر کو توڑا جاسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے راہنماﺅں نے عجمان میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ پی پی پی کے حالیہ اجلاس کے میزبان پی پی پی عجمان کے مستعد اور فعال کارکن و سینئر لیڈر چودھری راشد علی بریار نے کیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں منیر احمد ہانس جبکہ پروگرام کو آرڈینیٹر ملک محمد اسلم تھے۔ تقریب میں شفیق صدیقی، مظفر باجوہ، رضوان عبداللہ، ذوالفقار مغل اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہرا خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن پورے متحدہ عرب امارات میں پھیلے ہوئے ہیں جن کے ساتھ الیکشن رابطہ مہم شروع کی جارہی ہے۔ا س سلسلہ میں امارات کی تمام ریاتوں میں تقریبات کی جائیں گی اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ الیکشن کی تیاری کے لئے سب کو ایک پلیٹ پر جمع کیا جاسکے۔ مقررین نے کہا کہ پی پی پی امارات کے سینئر کارکن او رلیڈران الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لئے پاکستان بھی جائیں گے اور اپنے لیڈران کے سنگ سنگ الیکشن مہم میں حصہ لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی اپنا رنگ دکھائے گی اور لایکشن کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں اور آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تنظیم نو کے بارے بتایا گیا کہ پی پی کی تنظیم نو کا کام پوری دنیا میں سرعت کے ساتھ جاری ہے جو مستقبل قریب میں مکمل کرلیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں شرکائے تقریب نے میزبان چودھری راشد علی بریا رکا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والوں کا بھی جواباً شکریہ ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -