آرمی چیف کا دورہ عمان،و زیردفاع،مسلح افواج اورائیر فورس کے سربراہوں سے ملاقاتیں:آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا دورہ عمان،و زیردفاع،مسلح افواج اورائیر فورس کے سربراہوں سے ...
آرمی چیف کا دورہ عمان،و زیردفاع،مسلح افواج اورائیر فورس کے سربراہوں سے ملاقاتیں:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر دفاع،مسلح افواج اور ائیر فورس کے سربراہوں سے ملاقاتیں  کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عما ن پہنچنے پراعزازی استقبالیہ دیا گیا۔دورے میں انہوں نے سلطنت عمان کے و زیردفاع سے ملاقات کی جہنوں نے د ہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،اسی ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاع اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ اس سیشن میں مسلح افواج کے سر براہ بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے ر ائل عمان ایئرفورس کے سر براہ سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -