زرداری دوربراسمجھاجاتاتھالیکن نوازشریف کادوراس سے بھی برانکلا: عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری دوربراسمجھاجاتاتھالیکن نوازشریف کادوراس سے بھی برانکلا،زرداری کے 5سالہ دور میں8ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا جبکہ نواز شریف کے د ور میں 4 سال کے دوران 10 ہزار ارب قرض لیاگیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زرداری دور میں گردشی قرضے 480 ارب تھے جبکہ نواز شریف دور میں یہ قرضے بڑھ کر500 ارب تک جا پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی پر3سرچارج لگادیا گیا جس کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں اور اسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے، حکومت نے ہرچیز پر سرچارج لگایا ہواہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، برصغیر میں دوسرے ممالک اوپر اور ہم نیچے جارہے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اسحاق ڈار کا کیس نہیں سن رہی، کئی کئی ماہ کیس چلتا ہے پھر بینچ ٹوٹ جاتا ہے ۔پاکستان میں 10 ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ کی جاتی ہے،جہاں کاوزیراعظم منی لانڈرنگ کرتاہووہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔آج ملک کے معاشی حالات کی وجہ کرپشن ہے،ایک طرف قرضے لے ر ہے ہیں تو دوسری طرف درآمدات54ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں۔