بھارتی مداح نے اداکارہ تاپسی پنوں کو شادی کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ دیکھ کر اداکارہ سے خاموش نہ رہا گیا ایسا جواب دیدیا کہ شادی کی پیشکش کرنے والے لڑکے کی زندگی ہی بدل گئی

بھارتی مداح نے اداکارہ تاپسی پنوں کو شادی کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ...
بھارتی مداح نے اداکارہ تاپسی پنوں کو شادی کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ دیکھ کر اداکارہ سے خاموش نہ رہا گیا ایسا جواب دیدیا کہ شادی کی پیشکش کرنے والے لڑکے کی زندگی ہی بدل گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہر کسی مداح کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی ہونے والی بیوی اس کی پسندیدہ ہیروئن جیسی دکھتی ہو اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر شارخ خان کی طرح ڈمپلز رکھتا ہوتاہم یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ کئی مداح اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے ہیں تاہم جو پیغام ایک شخص نے تاپسی پنوں سے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے جاری کیا ہے وہ اپنی نوعیت کا شائد پہلا ہی ایسا پیغام ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں انتہائی خوبصورت چہرے کی مالک ہیں جسے دیکھ کر نوجوان گھائل ہو جا تے ہیں اور شادی کی پیشکش کر ڈالتے ہیں اور ایسے میں ہی ایک نوجوان لڑکے نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے بہت پیار کرتاہوں ، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے اور میری جب تک میں زندہ ہوں میرے ساتھ رہیں گی ، لڑکے نے کہا کہ میں کنوارہ ہوں ،شراب نوشی بھی نہیں کرتااور ہر وقت جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ بھی دینے کیلئے تیار ہوں ۔‘

تاپسی پنوں تک جب یہ پیغام پہنچا تو ان سے بھی نہیں رہا گیا اور ٹویٹر پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بس اب لائف میں اور کیا چاہیے ،اس سے بہتر شادی کی پیشکش ہو ہی نہیں سکتی ، ویجیٹیرین محبت ‘۔

مزید :

تفریح -