’میں سوشل میڈیا پر فحش تصاویر اس لئے ڈالتا ہوں تاکہ۔۔۔‘ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے والے نوجوان نے ایسی وجہ بتادی جو کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہر کوئی حیران رہ گیا

’میں سوشل میڈیا پر فحش تصاویر اس لئے ڈالتا ہوں تاکہ۔۔۔‘ سوشل میڈیا پر ...
’میں سوشل میڈیا پر فحش تصاویر اس لئے ڈالتا ہوں تاکہ۔۔۔‘ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے والے نوجوان نے ایسی وجہ بتادی جو کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہر کوئی حیران رہ گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا دھوکے کی دنیا ہے، یہاں کس اکاﺅنٹ کے پیچھے کون بیٹھا ہے، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایسے ہی ایک امریکی نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ سال اکاﺅنٹ بنایا اور اس کی تصاویر نے ایسی دھوم مچائی کہ چند ماہ میں ہی اس کے فالوورز کی تعداد ساڑھے 40ہزار سے زائد ہو گئی اور وہ سوشل میڈیا سٹار بن گیا۔ گزشتہ دنوں اس لڑکے نے ایک ٹویٹ کرکے اپنی ایسی حقیقت بتادی ہے کہ اس کے مداح دل گرفتہ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹمی تھِک نامی اس نوجوان نے مئی 2017ءمیں اکاﺅنٹ بنایا اور اس پر اپنی فحش تصاویر پوسٹ کرنی شروع کیں۔

ان تصاویر میں اس کے پوز معروف گلوکارہ نکی مناج اور اداکارہ کیلی جینر جیسے ہوتے تھے جنہوں نے ہزاروں لوگوں کو اس کا گرویدہ بنا دیا۔ اس کے مداحوں کی تعداد تو ہزار وں میں پہنچ گئی لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی، کیونکہ اس کا چہرہ مہرہ لڑکیوں جیسا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ”یہ اکاﺅنٹ ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک تحقیق کے لیے بنایا تھا جس میں ہاورڈ کے ماہرین سوشل میڈیا پر لوگوں کے روئیے پر تحقیق کرنا چاہتے تھے۔ اب یہ تحقیق مکمل ہو گئی ہے، لہٰذا آئندہ اس اکاﺅنٹ پر کوئی تصویر پوسٹ نہیں ہو گی۔ وقت دینے پر آپ کا بہت شکریہ۔“ٹمی کا یہ انکشاف جان کر اس کے مداح دانتوں میں انگلیاں دبائے رہ گئے۔ وہ جس کی اداﺅں پر فریفتہ ہو چکے تھے، وہ تو ایک تحقیقی مقصد میں انہیں استعمال کر رہا تھا۔ اب ٹوئٹر صارفین جہاں ٹمی کے جانے پر افسردہ ہیں وہیں یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ اس تحقیق کے نتائج کب شائع ہوں گے؟

مزید :

ڈیلی بائیٹس -