’دن میں کولڈ ڈرنک کی 2 بوتلیں پینے سے اس خطرناک ترین بیماری کا خطرہ 2 گنا ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے سب سے خطرناک وارننگ جاری کردی

’دن میں کولڈ ڈرنک کی 2 بوتلیں پینے سے اس خطرناک ترین بیماری کا خطرہ 2 گنا ...
’دن میں کولڈ ڈرنک کی 2 بوتلیں پینے سے اس خطرناک ترین بیماری کا خطرہ 2 گنا ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے سب سے خطرناک وارننگ جاری کردی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈے کے حامل مشروبات بہت سوں کو پسند ہیں لیکن سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ان کا ایسا خطرناک نقصان بتا دیا ہے کہ جان کر ان مشروبات کے شوقین آئندہ انہیں ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کی ایموری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ سوڈا کے حامل میٹھے مشروبات کا کینسر کی مختلف اقسام اور دل کی بیماریوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جو لوگ روزانہ سوڈے کے دو کین پیتے ہیں ان کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات 2گنا بڑھ جاتے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 45سال عمر کے 17ہزار 930سفید و سیاہ فام شہریوں کی 6سال تک نگرانی کی اور ان کی صحت اور غذائی عادات کا ڈیٹا اکٹھا کرکے اس کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے۔ رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ”ڈائٹ سوڈا بھی دیگر میٹھے مشروبات جتنا ہی خطرناک ہوتا ہے۔ اس میں بھی مصنوعی مٹھاس شامل کی جاتی ہے جوصحت کے لیے شوگر جتنی ہی خطرناک ہوتی ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر والش کا کہنا تھا کہ ”نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ میٹھے یا ڈائٹ مشروبات کے دو کین پیتے ہیں ان کی دل کی بیماریوں کے باعث موت واقع ہونے کے امکانات روزانہ ایک کین پینے والوں کی نسبت دو گناہ زیادہ ہو جاتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -تعلیم و صحت -