آدمی نے ایٹمی حملے سے محفوظ رہنے کے لئے زیر زمین بنکر بناڈالا لیکن پھر اسے 200 انڈرویئرز سے کیوں بھردیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

آدمی نے ایٹمی حملے سے محفوظ رہنے کے لئے زیر زمین بنکر بناڈالا لیکن پھر اسے 200 ...
آدمی نے ایٹمی حملے سے محفوظ رہنے کے لئے زیر زمین بنکر بناڈالا لیکن پھر اسے 200 انڈرویئرز سے کیوں بھردیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شخص نے ایٹمی حملے سے بچنے کے لیے زیرزمین بنکر بناڈالا اور پھر اسے ایسی چیزوں سے بھر دیا کہ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق جیکوف لونکاریویک نامی یہ شخص آسٹریلوی شہر میلبرن سے 380کلومیٹر دور منیپ (Minyip)نامی قصبے میں رہتا ہے، جہاں اس کے اپنے گھر کے پچھواڑے میں آتشزدگی، سیلاب یا ایٹمی حملے جیسی آفات و سانحات سے محفوظ رہنے کے لیے زیرزمین بنکر بنوایا اور پھر اسے انڈرویئرز کے 200جوڑوں، 6ہزار لیٹر پانی اور 120کلوگرام شہد سے بھر دیا۔


جیکوف کا کہنا ہے کہ اس نے یہ چیزیں ان دنوں کے لیے ذخیرہ کی ہیں جب اسے اس بنکر میں پناہ لینی پڑے گی اور طویل عرصے کے لیے اسی میں رہنا پڑے گا، تب وہ یہ اشیاءاستعمال کرے گا۔ اس نے بتایا کہ بنکر زمین میں 4میٹر گہرائی میں بنایا گیا ہے جس کی تعمیر میں 2500بوریاں کنکریٹ، 40ٹن سٹیل اور 20ٹن لکڑی استعمال ہوئی ہے۔ لوگ اس بنکر کی وجہ سے مجھے مذاق کرتے ہیں ۔ وہ پوچھتے ہیں کہ کیا میں لاشیں جمع کرنے کے لیے یہ بنکر بنوا رہا ہوں۔ وہ نہیں جانتے کہ یہ میری بقاءکی جگہ ہے جو کسی بھی قدرتی آفت یا ایٹمی حملے کی صورت میں مجھے محفوظ رکھے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -