”میں نے آج یہ رد عمل صرف مریم نواز کی اس حرکت کی وجہ سے دیا ہے “ چوہدری نثار کھل کر مریم نواز کے خلاف میدان میں آ گئے ایسی بات کہہ دی جس کی توقع نوازشریف نے ان سے کبھی نہ کی ہو گی

”میں نے آج یہ رد عمل صرف مریم نواز کی اس حرکت کی وجہ سے دیا ہے “ چوہدری نثار ...
”میں نے آج یہ رد عمل صرف مریم نواز کی اس حرکت کی وجہ سے دیا ہے “ چوہدری نثار کھل کر مریم نواز کے خلاف میدان میں آ گئے ایسی بات کہہ دی جس کی توقع نوازشریف نے ان سے کبھی نہ کی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میاں نوازشریف کے گزشتہ دن پڑھے گئے شعر ، کلمات اور ان کی بیٹی کے بیان نے مجھے مجبور کیا کہ میں رد عمل دوں ۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ جہاں تک مریم نواز کا تعلق ہے تو ان کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جارہی ہے ، میں اس بات کا اسی پیرائے میں جواب دے سکتا ہوں مگر میرے دل میں ان کے خاندان کا آج بھی احترام ہے ، اس لیے آج صرف منیر نیازی کے ایک شعر کے ذریعے اتنا کہوں گا کہ ۔۔۔
ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو
جو شخص سنتا ہے وہ بول بھی تو سکتا ہے
ان کا کہناتھا کہ میں یہ بھی واضح کر دوں کہ میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے اگر مہروں اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے مجھ پر الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو میں تفصیلی وضاحت کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

مزید :

قومی -