ہائی کورٹ :سکولوں کی حدود میں مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم 

ہائی کورٹ :سکولوں کی حدود میں مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ...
ہائی کورٹ :سکولوں کی حدود میں مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں کی حدود میں مضر صحت اور غیرمعیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ معیاری خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہری فواد مغل نے موقف اختیار کیا کہ سکولوں میں بچوں کو مضر صحت اشیاءکی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں کی ایک کلومیٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگائی ہے لیکن اس کے باوجود سکولوں کی کینٹینوں پر کولڈ ڈرنکس اور مضر صحت اشیاءفروخت کی جارہی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ سکولز کی کینٹینوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیاجائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو سکولوں میں مضر صحت اشیاءکی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے،بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں معیاری خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،عدالت نے غیر معیاری اشیاءکی فروخت پر سیکرٹری سکولز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔