میاں محمد نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

میاں محمد نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک ...
میاں محمد نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)میاںمحمد نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائرکردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں۔

یہ درخواست سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں، نواز شریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے ، ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی عائدکر رکھی ہے ،عدالت نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی ، جسٹر عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل فل بنچ اس نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لئے پہلے ہی تشکیل دیاجاچکا ہے جو 2اپریل کو سماعت شروع کررہا ہے ۔امکان ہے کہ یہ نئی درخواست بھی مذکورہ فل بنچ کو بھیجی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -