ہائی کورٹ :ایم کیوایم لندن کے سربراہ کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے نیا فل بنچ قائم 

ہائی کورٹ :ایم کیوایم لندن کے سربراہ کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے نیا فل ...
ہائی کورٹ :ایم کیوایم لندن کے سربراہ کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے نیا فل بنچ قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کے بیانات پر ان کے خلاف غداری کے الزام میں کارروائی کے لئے دائردرخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ کی تشکیل دے دیا ہے۔

تین رکنی بنچ 29 مارچ سے سماعت کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یارو علی نے اس سلسلے میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دیا ہے جس کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ کے خلاف مقامی وکیل آفتاب ورک سمیت کئی شہریوںنے درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن پر تین رکنی فل بنچ نے 2016 ءمیں ایم کیو ایم کے قائد کا نام اور بیانات کی اشاعت و نشریات پر پابندی لگائی ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دو ارکان کی عدم دستیابی پر تحلیل ہوگیا تھا جس پر نیا تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے ۔