ہائی کورٹ :پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی منسوخی کی درخواست کی سماعت کے لئے 17اپریل کی تاریخ مقرر

ہائی کورٹ :پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی منسوخی کی ...
ہائی کورٹ :پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی منسوخی کی درخواست کی سماعت کے لئے 17اپریل کی تاریخ مقرر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی (پارلیمنٹرین )کی رجسٹریشن منسوخی کے لئے دائردرخواست پر سماعت کے لئے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔درخواست میں دونوں جماعتوں کے قائدین ایک جبکہ انتخابی نشان مختلف ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے ۔

جسٹس شمس محمود مرزا شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست کی سماعت کریں گے ،جس میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی (پارلیمنٹیرین )کی رجسٹریشن پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں پارٹیاں ایک سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور راہنما ایک ہیں ،اس کے باوجود دونوں سیاسی پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ انتخابی نشان ہیں اور دونوں الگ الگ رجسٹرڈ ہیں ،درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ایک ہی وقت میں ایک شخص ایک سیاسی جماعت سے وابستہ ہوسکتا ہے اور بیک وقت دونوں جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھا سکتا۔ درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ نہ صرف پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا جائے بلکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ارکان اسمبلی اور سینٹرز کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -