گزشتہ روز کامران اکمل نے تیز ترین نصف سینچری بنانے کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،یہ کونسا ریکارڈ تھا؟ ایسا کارنامہ سامنے آ گیا جس پر کسی کی توجہ ہی نہ گئی تھی

گزشتہ روز کامران اکمل نے تیز ترین نصف سینچری بنانے کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا ...
گزشتہ روز کامران اکمل نے تیز ترین نصف سینچری بنانے کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،یہ کونسا ریکارڈ تھا؟ ایسا کارنامہ سامنے آ گیا جس پر کسی کی توجہ ہی نہ گئی تھی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور زلمی کے بلے باز کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامران اکمل نے 77 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی اور تیز ترین نصف سینچری بنائی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی ایس ایل  میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔کامران اکمل نے اپنی 27 گیندوں پر 77 رنز بنائے جس میں انہوں نے 8 چھکے لگائے اور اس طرح انہوں نے شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ دیاہے ۔

انہوں نے ایونٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 43 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ کامران اکمل نے 33 میچز میں 49 چھکے لگا رکھے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کامران اکمل نے پی ایس ایل میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا عمر اکمل، کیون پیٹرسن اور شرجیل خان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا جہاں چاروں کھلاڑیوں نے 8، 8 چھکے لگا رکھے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -