آپ کے کچن میں موجود وہ ایک چیز جو آپ پانی میں ڈال کر پئیں تو آپ کے پیٹ کی چربی کو فوری پگھلا دے

آپ کے کچن میں موجود وہ ایک چیز جو آپ پانی میں ڈال کر پئیں تو آپ کے پیٹ کی چربی ...
آپ کے کچن میں موجود وہ ایک چیز جو آپ پانی میں ڈال کر پئیں تو آپ کے پیٹ کی چربی کو فوری پگھلا دے

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک) اگر آپ کھانے کا لطف دوبالا کرنے چاہتے ہیں تو اس میں زیرے کا استعمال کریں، اور اگر پیٹ پر جمع چربی سے نجات چاہتے ہیں تو زیرے کا پانی استعمال کریں، دونوں صورتوں میں نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔ زیرے کا پانی صبح نہار منہ پیا جائے تو یہ بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کا مجرب علاج ہے جبکہ جسم سے فالتو چربی ختم کرنے میں تو ثانی نہیں رکھتا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ زیرے کے پانی کا محض دو ہفتے تک استعمال موٹاپے میں حیرت انگیز کمی لاسکتاہے۔ زیرے کا پانی تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی سادہ ہے۔ اس کے لئے آپ حسب ضرورت زیرہ رات کے وقت پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح تک بھیگا رہنے سے زیرہ پھول جائے گا اور پانی کا رنگ ہلکا زردی مائل ہوجائے گا۔ زیرے کو الگ کر دیجئے اور یہ پانی پی لیجئے۔

اس پانی میں حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور یہ ایک طاقتور آکسیڈنٹ ہے جو جسم سے چربی کے علاوہ کئی طرح کے زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتاہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، مینگانیز،کاپربھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ زیرے کا پانی بنیادی طور پر آپ کے جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرتاہے جس کی وجہ سے چربی آپ کے جسم میں جمع نہیں ہوپاتی۔ یہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے اور مفید خامروں کی افزائش میں بھی مدددیتا ہے، جس کا نتیجہ میٹابولزم میں اضافے اور چربی میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -