سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا دفتر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟ پہلی مرتبہ اندرونی مناظر منظر عام پر، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا دفتر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟ پہلی مرتبہ اندرونی ...
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا دفتر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟ پہلی مرتبہ اندرونی مناظر منظر عام پر، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں اس وقت مسند اقتدار پر تو شاہ سلمان فائز ہیں لیکن حقیقی طاقت ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ساری دنیا کی نظر ان پر رہتی ہے اور میڈیا میں بھی ان کا خوب چرچا رہتا ہے۔ اگرچہ ولی عہد کا اپنا تذکرہ تو میڈیا پر بہت رہتا ہے لیکن جس جگہ ان کا بیش تر وقت گزرتا ہے، یعنی ان کا عالیشان دفتر، اس کے اندرونی مناظر پہلے بار سامنے آئے ہیں۔

’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق ’سی بی ایس‘ کی صحافی نورا او ڈونل کو پروگرام 60 منٹ کے لئے انٹرویو دینے کے بعد سعودی ولی عہد نے انہیں اجازت دی کہ وہ ان کے دفتر کا دورہ کرسکتی ہیں۔اس دوران جب نورا نے انہوں نے پوچھا ”تویہ وہ جگہ ہے جہاں آپ ساری رات گزارتے ہیں؟“ تو سعودی ولی عہد کا کہنا تھا ”یہی وہ جگہ ہے، اور سخت محنت کرنے والے وزراءبھی اپنا وقت یہیں گزارتے ہیں۔“ اس دفتر کے اندر کے مناظر تو واقعی حیران کر دینے والے ہیں۔ اس کا فرش دیکھیں تو اس کا منفرد ڈیزائن حیران کر دیتا ہے اور اس کے فرنیچر کی دلکشی اپنی جگہ ایک مقام رکھتی ہے۔ آرائش و زیبائش سے لے کر طریقہ و سلیقہ، ہر چیز سے شاہی رنگ جھلکتا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی ولی عہد سہ پہر کے قریب اپنے دفتر آتے ہیں اور رات گئے تک کام میں مصروف رہتے ہیں۔ دفتر کے اندرونی مناظر دیکھنے کے بعد انٹرویو کرنے والی صحافی نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -