پاکستان سپر لیگ تھری فائنل ، شہر قائدمیں تیاریاں آخری مراحل میں داخل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)25مارچ بروز اتوارکو پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے جس کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی اور شہر کوسجانے کا کام آخر ی مراحل میں پہنچ چکا ہے ۔شہر بھر میں جاری کراچی میں ہونے والے پہلے پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر کی شاہراوں کو بھی پاکستانی وغیر ملکی کھلاڑیوں سے سجایا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستا ن سپر لیگ تھری کے شروعات سے قبل یہ باتیں کی جارہی تھی کہ اس سیریز کا فائنل کراچی میں شائد ممکن نہ ہوسکے کیونکہ سٹیڈیم کا ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہے لیکن آج جب میچ کے انعقاد کودو دن باقی ہیں تو سٹیڈیم اور شہر اپنے مہمانوں اور شہریوں کو خوش آمدید کرنے لے لئے بالکل تیار ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان کھیلا جائے گا جو شام 6بجے کھیلا جائے گا۔