پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں شکست دے کر سریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی

پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں شکست دے کر سریز میں 0-2 سے برتری ...
پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں شکست دے کر سریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی

  

دمبولا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کپتان بسمہ معروف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں با آسانی 94 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔کپتان بسمہ معروف نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ دیگر بلے بازوں میں ناہیدہ خان 29، منیبہ علی 31، جویریہ خان 16، سدرہ امین 2 اور ندا ڈار 38 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں، ثنا میر 27 اورنتالیا پرویز 5 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔

جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 37 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ویرا کوڈی نے ناقابل شکست 29 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان چماری اتاپتو اور سروجیکا کماری 24، 24 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں۔پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے 4 اور ندا ڈار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -