یوم پاکستان،ترکی میں ایشااور یورپ کو ملائے جانے والے پل قومی پرچم سے روشن ہوگا

یوم پاکستان،ترکی میں ایشااور یورپ کو ملائے جانے والے پل قومی پرچم سے روشن ...
یوم پاکستان،ترکی میں ایشااور یورپ کو ملائے جانے والے پل قومی پرچم سے روشن ہوگا

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) یومِ پاکستان کے موقع پر ترکی میں یورپ اور ایشیاکو ملانے والے پل کو پاکستانی پرچم والے رنگوں سے منور کیا جائے گا۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 23 مارچ یو مِ پاکستان کی مناسبت سے برادر ملک ترکی کے شہر استنبول میں دوبراعظموں کو ملانے والے پل کوپاکستانی پرچم کے رنگوں والے برقی قمقموں سے ر وشن کیا جائے گا۔تحریری بیان میں سفارتخانے نے د وستانہ تعلقات کے اظہار کے لیے ترک حکومت کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈمیں تر کی کے ہیلی کاپٹرز بھی فلائی پاسٹ کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل کبھی بھی ا یشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع کسی بھی پل پر کسی غیر ملکی پرچم کو جگہ نہیں دی یہ پہلاموقع ہے کہ پاکستان کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے جوپاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مزید :

قومی -