پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

  


شارجہ(ڈیلی پاکستان لائن ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج شارجہ کے سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزید : کھیل