بلاول بھٹو زرداری کی بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی رہائش گاہ پر آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی رہائش گاہ پر آمد،اہل خانہ سے ...
بلاول بھٹو زرداری کی بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی رہائش گاہ پر آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈئیر (ر)اسد منیرکی رہائش گاہ پر جا کر ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کے توہین آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بریگیڈیئر اسد منیر کے لواحقین نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے اسد منیر نے اقدام خودکشی کیا تھا۔