چند لوگوں نے مخصوص ایجنڈے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کوغیر مستحکم کیا:اسحاق ڈار

چند لوگوں نے مخصوص ایجنڈے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کوغیر مستحکم کیا:اسحاق ڈار
چند لوگوں نے مخصوص ایجنڈے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کوغیر مستحکم کیا:اسحاق ڈار

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند لوگوں نے مخصوص ایجنڈے پر(ن) لیگ کی حکومت کوغیر مستحکم کرناشروع کیا،کیاوہ چندمخصوص لوگ اپنے ضمیرسے پوچھیں گے کہ گھناؤناکھیل کیوں کھیلا؟بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پاکستان چندسال میں جی ٹوئنٹی میں شامل ہونے جارہاتھا،پاکستان کی معیشت کی ہر جانب تعریف تھی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ستمبر 2016 میں زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 23 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے،23ارب 40کروڑ ڈالر میں سے سٹیٹ بینک کے پاس18ارب 49کروڑڈالرتھے،23ارب 40کروڑ میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 18ارب 49کروڑ ڈالرتھے، سیاسی انتشار سے 2018میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر12ارب77کروڑڈالر رہ گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چند لوگوں نے مخصوص ایجنڈے پر(ن) لیگ کی حکومت کوغیر مستحکم کرناشروع کیا،کیاوہ چندمخصوص لوگ اپنے ضمیرسے پوچھیں گے کہ گھناؤناکھیل کیوں کھیلا؟۔

مزید : قومی