لیڈی ہیلتھ ورکرز کا4روزہ دھر نا ختم کر نے کا اعلان 

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا4روزہ دھر نا ختم کر نے کا اعلان 
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا4روزہ دھر نا ختم کر نے کا اعلان 

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے در میان کامیاب مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے4روزہ دھرنا ختم کر نے کا اعلان کردیا جبکہ سروس سٹر کچر سمیت دیگر مطالبات کے حل کیلئے صوبائی وزیر قانون سمیت3وزراء اور صوبائی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس (سوموار ) کو ہوگا ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور پولیس کے اعلی افسران کے ذریعے حکومت کے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے در میان مذاکرات ہوئے، 6گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے کئی دور ہوئے اور آخرکار مذاکرات کامیاب ہوگئے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر حکومت نے 3وزراء اور 3صوبائی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ان کے مطالبات کا جائزہ لیکر ان تمام مسائل کو حل کیا جائیگا جبکہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی دھرنا ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کی وجہ سے جو کام پہلے قسطوں میں ہوتا رہا ہے وہ اب دنوں میں ہوگا،ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہم سے ہونیوالی بات چیت کے مطابق مطالبات کو حل کر یگی، اس حوالے سے سوموار کو ہمارے اور حکومتی وزراء کے در میان معاملات آگے بڑ ھیں گے لیکن اگرمطالبات منظور نہ ہوئے تو دوبارہ پورے صوبے میں ہر شہر میں دھرنا دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام دنوں میں ہمارا ساتھ دینے اور حکومت کو ہوش دلانے کیلئے میڈیا کی شکرگزار ہوں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور