(ن) لیگ کے دور میں معاشی اعشاریے ہمیشہ بلند رہے،ظفر اقبال

(ن) لیگ کے دور میں معاشی اعشاریے ہمیشہ بلند رہے،ظفر اقبال

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما رانامحمدظفراقبال نے کہا ہے کہ قومی خزانہ خالی ہونے اور معاشی ابتری کا بار بار سابقہ حکومت کو الزام دینے والے وزیر اعظم عمران خان بتائیں کہ انہوں نے ملکی معاشی ترقی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جن سے فوری بہتری کی امید پیدا ہوتی ہو، معاشی اعشارئیے (ن) لیگ کے دور میں ہمیشہ بلند رہے۔

، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانامحمدظفراقبال نے کہا کہ مسلم لیگ کا دور اقتدار مثالی ہے جس میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی گئی، عوامی مسائل کے حل میں تاریخ ساز پیش رفت ہوئی۔

ظفر اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 4