پیپلز پارٹی سیاست بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہے،عرفان عباسی

پیپلز پارٹی سیاست بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہے،عرفان عباسی

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی سیاست بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہیں، عوام نے بلاول ،زرداری کی نیب پیشی پرنہ آ کر اچھا کیا۔

، عام انتخابات میں عوام دونوں جماعتوں کو مسترد کر چکے ہیں اور انہیں کسی طور پر بھی پذیرائی نہیں دیں گے،وزیر اعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی سروکار نہیں، ان کی سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول اور لوٹ مار ہے ہے اس لئے ان کا اپوزیشن میں وقت گزارنا محال ہو رہا ہے۔(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت پارلیمنٹ میں ملک وقوم کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کی بجائے صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے ادوار میں قومی خزانے سے اربوں روپے کھا ئے گے ،بلاول کانواز شریف سے جیل میں ملاقات کے پیچھے ایک سازش ہے دونوں جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور انہیں اب کسی طرح کی پذیرائی نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اصلاحات کے ذریعے بہتری کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے نکل کر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی صف میں شامل ہوگا

عرفان عباسی

مزید : میٹروپولیٹن 4