شجرکاری مہم کے تحت پریس کلب میں پھلوں کے پودے لگائے گئے

شجرکاری مہم کے تحت پریس کلب میں پھلوں کے پودے لگائے گئے

لاہور ( لیڈی رپورٹر)ملک بھرمیں جاری شجرکاری مہم کے تحت جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر لاہور پریس کلب میں مختلف پھلوں کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ جنگلات ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور انسانی صحت اور روزمرہ زندگی اور ماحولیاتی آلودگی کی کمی میں ان کا کرداربہت اہم ہے لہذاجنگلات کی حفاظت کے لیے ہم سب کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ انھوں نے مزید کہاکہ لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے ہم پی ایچ اے کے تعاون سے بہت جلد پہاڑی کی تزئین و آرائش اور بہتری کے لئے تمام عملی اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ انھوں نے لوکاٹ، مسمی، امرود، لیموں، آلوبخارہ، آم ودیگرپھلوں کے پودے شملہ پہاڑی پر لگائے جبکہ اس موقع پر سینئر صحافی مبشرحسن، محبوب احمد چوہدری،ملک سجاد، منیجرپریس کلب سلمان احمد خان بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4