نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں،ثوبیہ کمال

نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں،ثوبیہ کمال

لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ پوری قوم جان چکی کہ نواز شریف خود ہی علاج نہیں کروانا چاہتے ، حکومت کی جانب سے شریف فیملی کے کسی بھی ممبر کو کبھی بھی نواز شریف سے ملاقات سے نہیں روکا گیا ،شہباز شریف اور مریم نواز حکومت کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں ،نواز شریف جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروائیں بیرون ملک سے فزیشن بھی منگوانا چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں مخالف پارٹیوں کے قیدیوں کو ہر طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں، طبی سہولیات تو کُجا، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا تھا اس کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت نے بطور قیدی نواز شریف کو بہتر سہولیات فراہم کیں۔

جس پر انہیں حکومت کا شکریہ ادا کر نا چائیے، جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کرائی جائے گی، حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں اور کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4