یوم پاکستان مناتے وقت بزرگوں کی قربانیاں یاد رکھی جائیں،ملک امانت

یوم پاکستان مناتے وقت بزرگوں کی قربانیاں یاد رکھی جائیں،ملک امانت

لاہور( سٹی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو قرار داد پاکستان کی منظوری کے بعد ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے بعد جس طرح ارض وطن کو حاصل کیا گیا ہے وہ بذات خود مثال ہے ،اس ارض وطن کی مٹی میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے ۔یوم پاکستان مناتے وقت بزرگوں کی قربانیاں یاد رکھی جائیں۔

یوم پاکستان کو ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے اور قائد اعظم محمدعلی جناح کے اس پیغام کو بھی دل میں بیٹھا لینا چاہئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے

ملک امانت

مزید : میٹروپولیٹن 4