ٹیکس نظام میں تبدیلی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،خادم حسین

ٹیکس نظام میں تبدیلی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،خادم حسین

لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور ایگزیکٹو ممبر لاہو ر چیمبر ز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ ٹیکس نظام میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ٹیکس نظام میں تبدیلی سے ہی ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ،جب تک اس میں اصلاحات کرکے اس میں بہتری نہیں لائی جاتی اس وقت تک ملک میں یہ نظام ترقی نہیں کرے گا۔

ایف بی آر کے نظام میں بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جو کہ صنعتی و تاجر برادری کیلئے خوش آئند ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ مستقبل قریب میں ایسے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے جس سے ملک میں ٹیکس اصلاحات میں بہتری آئے گی اور تاجر برادری کو اس سے فائدہ ہوگا ۔

خادم

مزید : میٹروپولیٹن 4