پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز گرفتاریوں اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، بیلم حسنین

پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز گرفتاریوں اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، بیلم حسنین

لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے پرزور الفاظ میں اسلام آباد پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز گرفتاریوں ، لاٹھی چارج اور جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس نے بڑی بہادری سے نیب کے سامنے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کی طرح ذہین ہیں اور بہادر ہیں وہ اسلام آباد پولیس کو تشدد نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تشدد کے لئے کیا صرف پیپلزپارٹی ہی رہ گئی ہے؟ ہم نے تو ضیاء الحق جیسے آمر کی آمریت برداشت کی اور اتنا قابل ترین لیڈر اس ملک پر قربان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس تشدد کے واقعات کی انکوائری کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4