حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

لاہور( لیڈی رپورٹر)حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر الحاج قیصرامین بٹ کی جانب سے انکی رہائشگاہ راوی روڈ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الحاج قیصرامین بٹ نے اپنے صاحبزادے مہد قیصر اور مامون قیصر کے ہمراہ حضرت علی کی ولادت کا 60 پونڈ وزنی کیک کاٹا۔حضرت علی کی ولادت کی خوشی میں محفل نعت کا بھی انعقاد کیا گیامعروف نعت خواں قاری سلیم ہاشمی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب میں حاجی محمد نعیم چٹھہ، حاجی شکیل چن، میاں عبدالحمید،الحاج محمد سلیم بٹ،قاری امجد قادری ودیگر شریک تھے۔

قاری سلیم عطاری۔مرزا رضوان۔محمد شفیق۔رانا خالد۔محمد سلام۔قاری سلیم ہاشمی۔ڈاکٹر طارق مرزا۔ حافظ صدیق۔ سمیت دیگر نے شرکت کی محفل نعت کے بعد الحاج قیصر امین بٹ نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دْعا بھی کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4