بچوں کو میعاری تعلیم سے متعلق مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے پُر عزم ہیں، مراد راس

بچوں کو میعاری تعلیم سے متعلق مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے پُر عزم ہیں، مراد ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم مُراد راس نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان 5-9سال کی عُمر کے بچوں کو میعاری تعلیم سے متعلق مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پُر عزم ہے۔اس ضمن میں بچوں کے سکولوں میں داخلوں کی نگرانی سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔سکولوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے معاملات میں شفافیت لانے کے لیے اوردیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اِن خیلات کا اِظہار صوبائی وزیرنے قائد اکیڈمی وحدت روڈ میں Enrolment & Retention Compaign 2019 سے متعلق CEOsکے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ داخلہ مہم میں عوامی شمولیت بذریعہ سکول کونسلز، والدین، امام مسجد اور خطیب بھی کی جائے گی۔محکمہ صحت بچوں کو پولیو کے قطرے پِلانے اورویکسینیشن کے وقت والدین کوداخلہ مہم بارے آگاہی دے گا۔

، اُنہوں نے مزیدکہا کہ بچوں کو سکولوں میں داخلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سوشل ، پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تشہیر عمل میں لائی جائے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مجموعی طور پر معیارِتعلیم کی بہتری کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز اورگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشنز کوشامل کیا جائیگا اِجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن محمد محمود ،اور تمام چیف ایگزیکٹوز ایجوکیشنز آفیسرز(CEOs) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) ڈائریکڑز اور متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4