مسلم لیگ ہاؤس میں حضرت علیؓکے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب
لاہور (پ ر)مسلم لیگ ہاؤس میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام ولادت مولا علی علیہ اسلام کا کیک کاٹا گیا ،ایم ایس ایف کے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کیک کاٹا اس موقع پر مسلم لیگ اور تمام ونگز کے عہدیداران نے شرکت کی جس میں اعجاز چوہدری، ذوالفقار پپن ، سجاد بلوچ وکی گجر،اقبال خان ، شہباز خان ، شیخ عمر ، سنی قریشی شامل ہیں ۔اس موقع پر سہیل چیمہ نے حضر ت علی کی سیرت اور ان کے اقوال سے نئی نسل کو آگاہ کیا ۔