چوہدری طاہر ولید کی رسم چہلم ،ارکان اسمبلی ، لارڈ میئرکی شرکت

چوہدری طاہر ولید کی رسم چہلم ،ارکان اسمبلی ، لارڈ میئرکی شرکت

لاہور(پ ر)مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے صدر چوہدری عامر صدیق کے چھوٹے بھائی چوہدری طاہر ولید جوقضائے الہیٰ سے انتقال فر ماگئے تھے،ان کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ مسلم ٹاؤن میں ادا کی گئی اس موقع پر قرآن خوانی اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ،ثنا خوان مصطفیٰ نے گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ مرحوم کی مغفرت کیلئے خصو صی دعا کی گئی ۔رسم چہلم کی تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں اور عزیزو اقارب کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔لاہور کی تاجر برادری اور سیاسی سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔

جن میں قابل ذکر رکن قومی اسمبلی ،ملک پرویز،ملک ریاض،سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن،ممبران صوبائی اسمبلی باؤ ختر علی،غزالی سلیم بٹ،خواجہ عمران نذیر،عالی سرکار،خواجہ احمد حسان،حاجی حنیف،سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز کبیر تاج،خواجہ عامر،ملک احسان مانی،چوہدری انور،چوہدری فاروق،چوہدری فیصل،سید پرویز شاہ،میاں عثمان،چوہدری فیاض،میاں انجم نثار،محمد علی میاں ،چوہدری اشفاق،نوید بشیر ،ریاض مغل،امین مظہر بٹ،آجاسم اسلام ،چوہدری محمد بشیر کمبوہ ،شیخ محمد یوسف ،انعام الحق بٹ ،حاجی اعجاز احمد ، حاجی محمد جمیل،میاں طارق اقبال ،مہر یونس ،حاجی اشفاق،خواجہ ندیم وائیں اورحاجی عزیز الرحمن چن سمیت ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4