شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے پیپلز پارٹی کی درخواست تھانہ سٹی نے واپس کردی

شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے پیپلز پارٹی کی درخواست تھانہ سٹی نے ...

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے پیپلز پارٹی راولپنڈی نے تھانہ سٹی میں درخواست دیدی ۔درخواست سٹی صدر بابر خان جدون نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سلطان قمر کو دی ۔ایس ایچ او نے درخواست پر قانونی سقم کی نشاندہی کے بعد سٹی صدر کو واپس کر دی ۔بابر خان نے بتایا کہ قانونی سقم دور کرنے کے بعد درخواست دوبارہ سٹی ہولیس کو دی جائے گی ۔درخواست میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو دی گئی دھمکی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر