ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہی ہے‘مولا بخش چانڈیو

ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہی ہے‘مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔ کرپشن کا چورن نہ بک سکا تو ملک دشمنی کے الزامات شروع کر دئیے ۔ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ حکومت ناکامی چھپانے کیلئے انتشار پیدا کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھی حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی۔کرپشن کا ڈرامہ ناکام ہوا تو اب وطن دشمنی کے الزامات کا ڈھونگ شروع کر دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو کو آر ٹی ایس کی تعطلی کی پیداوار حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔ عمران خان تاریخ کے اوراق اٹھاؤ دیکھو کہ کون وطن فروش تھا اور سرفروش تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ جن آمروں کے پیروکار ہیں تاریخ انہیں وطن فروش قرار دے چکی۔بلاول بھٹو زرداری وہاں کھڑے ہیں جہاں ان کے سرفروش نانا اور ماں کھڑے تھے۔وطن کو بیچ کھانے والے ہمیشہ محب وطنوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے ہیں۔انتہاپسندوں کے ذریعے انتخابات جیتنے والے خان صاحب آپ کا ماضی اور حال عیاں ہے۔قوم کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا حامی محب وطن ہے کہ ان کو للکارنے والا ۔ بلاول بھٹو زرداری دہشتگردوں کو للکار رہے ہیں اور تم ان کے پیچھے چھپ رہے ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاسی ٹولا تاریخ میں ایوب خان، ضیا اور مشرف کی صف میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -